بادام میں وٹامن بی -۲ بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے جو جسم میں توانائی کی شکل میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ ایتھلیٹ ،جم جانے والے یا ورزش کرنے والوں کے لئے یہ اینرجی بہت فائدہ مند ہوتی ہے۔ بادام میں کاربوہائیڈریٹ بہت کم ہوتا ہے۔ اس وجہ سے اس کا استعمال ذیابیطس کے مریض بھی کر سکتے ہیں۔ بادادم سے بنے کیک یا بسکٹ اگر ذیابیطس کے مریض لیں گے تو انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچ سکے گا۔ بادام میں مونو سیچوریٹیڈ فیٹ موجود ہوتاہے جسے ہیلدی فیٹ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ بیڈ کولیسٹرال یعنی ایل ڈی ایل کی سطح کم کرتا ہے۔ بادام کا استعمال کرنے والوں کو ہارٹ اٹیک اور دیگر قلبی بیماریوں کا خطرہ کافی کم ہو جاتا ہے۔ بادام میں کیلشیم، میگنیشیم اور پوٹاشیم موجود ہونے کی وجہ سے اس کے استعمال سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہے اور آسٹیوپوروسس جیسی ہڈی مرض سے بچاؤ ہوتا ہے۔ تیس سال کی عمر سے اوپر کے لوگوں کے لئے یہ اچھی غذامانی جاتی ہے۔ اس عمر میں کم ہوتے ہارمون کا لیول بادام کھانے سے معمول پر رہتا ہے۔ بادام میں ہائی کیلوری ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے وزن بڑھنے کے خوف سے بادام کھانا بہت سے لوگ کم کر دیتے ہیں لیکن جو لوگ بادام کو اپنی ڈائٹ کا ایک حصہ بنا لیتے ہیں وہ دوسرے لوگوں کی بہ نسبت زیادہ جلدی اپنا وزن کم کر لیتے ہیں۔