کریلا قدرت کا تحفہ ہے، اسے صحت کے لئے بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے ذیابیطس کے مریض کو کریلا کھانے کی صلاح دی جاتی ہے، لیکن اسے استعمال کرنے کے سلسلے میں احتیاط برتنی چاہئے۔ کیونکہ کریلا جسم کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے ۔ذیابیطس کے مریض اگر زیادہ مقدار میں کریلے کا استعمال کرتے ہیں تو یہ ان کے لئے نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔ کریلے کے زیادہ استعمال سے ان کا بلڈ پریشر کم ہو سکتا ہے اس لئے اس کے باقاعدہ استعمال سے پہلے ڈاکٹر کی صلاح ضرور لیں۔بچوں کے لئے
نقصان دہ کریلا بچوں کے لئے نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔
دراصل کریلے کے بیج کا احاطہ کرنے والے سرخ عنصر زہر یلے ہوتے ہے، جو بچوں میں قے اور ڈائریا جیسی بیماری پھیلا سکتے ہیں۔