کانپور(نامہ نگار)۔ضلع کے قرب وجوار میں واقع کولڈ اسٹور میں لاکھوں کنٹل آلو کاذخیرہ ہونے کے باوجود شہر میں آلو کی قیمتوںمیں کمی نہیں ہورہی ہے ۔جمع خوری کی وجہ سے منافع خوروںنے آلو کا ذخیرہ کرلیا ہے ۔جس کی وجہ سے خوردہ بازارمیںآلو ۳۵سے ۴۰روپئے کیلو تک فروخت کیاجارہا ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال کے مطابق امسال آلو کی فصل پندہ دن کے بعد آنے کاامکان ہے ۔
جس کافائدہ منافع خور اٹھا رہے ہیں۔ اور کولڈ اسٹوریج سے آلو نہیں نکال رہے ہیں۔ اس کاخمیازہ صارفین کو بھگتنا پڑ رہاہے ۔ ضلع کے قرب وجوار میں واقع کولڈ اسٹوروںمیں تقریبا بائیس لاکھ کنتل آلو جمع ہے۔ ماہرین کاخیال ہے کہ کسانوں کاجمع کیا ہوا آلو بازارمیں آگیا ہے لیکن کولڈ اسٹورمیں جمع کیا ہوا آلو تاجروں کاہے ۔اس لئے تاجر زیادہ منافع حاصل کرنے کیلئے کولڈ اسٹوروں سے آلو نہیں نکال رہے ہیں۔ چکر پورمنڈی تاجر یونین کے صدر راجیش مشرانے بتایاکہ اس وقت منڈی میں تقریبا سو ٹرک آلو کم آرہا ہے جس کی وجہ سے قیمتوںمیں کمی نہیں ہورہی ہے ۔اے ڈی ایم سٹی اویشاش سنگھ نے کہا کہ جلدہی منافع خوروں کے خلاف
کارروائی کی جائے گی اور ذخیرہ کیاہوا آلو بازار میںفروخت کیاجائے گا۔