نئی دہلی(بھاشا)عوامی شعبہ کا پنجاب نیشنل بینک (پی این بی)اپنے سرمایہ کی بنیاد کو بڑھانے کیلئے آئندہ مالی سال میںرائٹس ایشوکے ذریعہ سرمایہ کابندوبست کرسکتا ہے۔ پی ایم بی کے چیئر مین اورایم ڈی کے آرکامت نے کہا کہ آئندہ سال جب حکومت سرمایہ دے گی تب ہم رائٹس ایشو کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔ہمیں آئندہ مالی سال میں زیادہ سرمایہ نہیںچاہئے ہوگا۔
رائٹس ایشو کی پیشکش موجودہ شیئر ہولڈروں کوہی کی جاتی ہے۔ حکومت کی اس بینک میں ۲۷ء۵۸ فیصد حصہ داری ہے جب کہ بقیہ حصہ داری بینک کے پاس ہے ۔رواں مالی سال میں بینک کو حکومت سے پانچ سو کروڑروپئے ملا ہے۔ یہ رقم حکومت کو شیئروں کے
ترجیحی الاٹمنٹ کے ذریعہ ملی ہے۔ حکومت کی عوامی شعبہ کے بینکوں (پی ایس بی)کو کل ملاکر ۱۴؍ ہزار کروڑروپئے کا سرمایہ دینے کا منصوبہ تھا اورپی این بی کو دی گئی رقم اسی کا حصہ ہے۔