نئی دہلی،27جنوری (یو این آئی) عام آدمی پارٹی(آپ) نے دہلی کے عوام کو صاف وشفاف ڈرنکنگ واٹر دینے کے وعدے کے ساتھ اس مسئلے پر وہائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے آج کہاکہ‘‘ رائٹ ٹو کلین ڈرنکنگ واٹر’’ کے بغیر رائٹر ٹو فوڈ’’ کا تصور ادھورا ہے ۔
‘‘آپ’’ کے لیڈر آشیش کھیتان نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی کے عوام کو صاف و شفاف پینے کے لائق پانی کیسے فراہم کرایا جائے ، اس کے پاس اس کا مکمل خاکہ موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر دہلی کے لوگ بحث چاہتے ہیں اور یہ جاننا چاہتے ہیں کہ لوگوں کو صاف و شفاف پانی فراہم
کرانے کے لئے اس کے پاس کیا خاکہ اور کیا ویژن ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دہلی میں خاطر خواہ پانی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے اس
ے پڑوسی ریاستوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے لیکن پڑوسی ریاست ہریانہ میں بی جے پی حکومت کا اس مسئلے پر ٹال مٹول کا رویہ رہتا ہے ۔ ہریانہ کی حکومت دہلی کو پانی دینے کے لئے کبھی ہاں اور کبھی نا کے فلسفے ، پر عمل کرتی ہے لیکن پانی کی فراہمی پر وہ کوئی ٹھوس یقین دہانی نہیں کرتی۔ ایسی صورت میں دہلی کے لوگ پانی کے لئے پریشان رہتے ہیں۔