رائے بریلی (نامہ نگار)تالابوںکا تحفظ کیاجائے اورغیرقانونی قبضہ کرنے والوں سے نجات دلاکر تالابوںکو پرانے شکل میں تبدیل کیاجائے۔ سپریم کورٹ اورہائی کورٹ کے احکامات کی رائے بریلی کے دیہی علاقوں میں نہیں بلکہ شہری علاقوں میں خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ نیوویژن اسکول کے پیچھے ، کلو کا پروا اورریلوے اسٹیشن کے قریب تالابوںکو برابر کرنے کا کام تیزی سے کیاجارہاہے کچھ تالابوں میںمٹی ڈال کر پلاٹنگ کردی گئی ہے۔اس کھیل میں معمولی تنخواہ حاصل کرنے والے کروڑروپئے کے مالک بن گئے ہیں۔شہری علاقہ میں لیکپالوںکی زمین مافیائوں کے ساتھ شراکت والی دوستی ہے۔شہر ی علاقہ میں تعینات لیکھپالوں کارول اہم ہے کلوکاپروا، آزاد نگر علاقوں میں تالابوں کو برابر کرنے کا کام تیزی سے کیاجارہا ہے۔سپریم کورٹ وحکومت کا مقصد تالابوں کا تحفظ ہے۔لیکن زمین مافیا پیسے اورطاقت کے زور پرمتحد ہوکر تالابوںکو برابر کرکے کروڑوں روپئے کے مالک بن گئے ہیں۔ رہائشی پلاٹ کے نام پر ضرورتمندوںکو کم قیمت پر خریدے گئے تالاب کی زمین آٹھ لاکھ سے دس لاکھ روپئے میں فروخت کی جارہی ہے بیع نامہ کے بعدتحصیل میں فروخت کئے گئے پلاٹ کا داخل خارج کیاجارہاہے ۔شہری علاقہ میں کتنے تالاب ہیں۔ذمہ داروںکو یہ معلوم ہے لیکن وہ انجان بنے ہوئے ہیں۔آزاد تالاب نگرمیں قبضہ کرنے کیلئے زمین مافیائوں کے درمیان تنازعہ بھی ہورہاہے اورقبضہ کرنے کی کوشش میں فائرنگ بھی کی جاچکی ہے۔گائوں سے شہر آنے والے لیکھپال کے ذریعہ ایک تالاب پر قبضہ کرنے کے بعد دوسرے تالاب پر قبضہ کرلیا ہے۔مقدمہ میں تصفیہ کے ذریعہ دیگر زمین مافیاسے معاہدہ کرواکر قبضہ کرانے کی کوشش کے سلسلے میں پہلے سے قابض زمین مافیا مضبوط ہیں۔آزاد نگر ،کلوکاپروااوربہراناوغیرہ علاقوں میں کثیرتعداد میں لوگ رہتے ہیں۔علاقہ میں پانی کی نکاسی ایک بڑامسئلہ بن گیاہے۔علاقہ کا گندہ پانی تالابوںمیں نالیوں کے ذریعہ جاتاہے تالابوں کوبرابر کرنے کے بعد پانی کے نکاسی کا مسئلہ پیداہوگیاہے۔
پوراعلاقہ تالاب میں تبدیل ہوتاجارہاہے۔جب کہ سپریم کورٹ نے واضح طورپر تالابوںکے تحفظ کا حکم صادر کیاہے اورغیرقانونی طورقابض لوگوںکے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیاہے۔ریاستی حکومت نے پرانے تالابوں کے تحفظ کیلئے مہم شروع کی ہے لیکن یہ مہم رائے بریلی میںناکام ہوگئی ہے۔زمین مافیا تالابوں کو برابر کرکے پلاٹ میں تبدیل کررہے ہیں۔سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کس کے ذریعہ کرائی جائیگی یہ سوال سب سے اہم ہیں۔