نئی دہلی۔(یو این آئی) محکمہ انکم ٹیکس نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ واڈرہ کی کمپنی اسکائی رائٹ ہاسپٹلٹی کو نوٹس بھیج کر ۰۶۔۲۰۰۵سے غیر منقولہ کی خرید و فروخت کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرنے کو کہا ہے
۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ۲۴دسمبر کو یہ نوٹس کمپنی کے افسراعلی کے نام جاری کیا گیا تھا اور انہیں جنوری کے پہلے ہفتہ میں جواب دینے کے لئے بلایا گیا ہے۔
س انہیں جمعہ کو حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ نوٹس میں ۲۲نکات پر کمپنی کا جواب مانگا گیا ہے۔مسٹر واڈرہ کی یہ کمپنی زمین جائیداد کا کاروبار کرنے والی کمپنی ڈی ایل ایف کے ساتھ گڑگاوں میں زمینی سودوں کو لے کر سرخیوں میں آئی تھی۔ اس کمپنی کے پاس مانیسر میں ۳ء۵۳؍ایکڑ زمین ہے اور راجستھان کے بیکانیر میں ۴۷۰ایکڑ زمین ہے۔