فتح پور(نامہ نگار)رات کے اوقات میںغیر اعلانیہ بجلی تخفیف کے سبب تاجروں میں زبردست ناراضگی ہے۔ اس سلسلے میں بجلی تخفیف ختم نہ کئے جانے کے سلسلے میں تین مرحلوں کی حکمت عملی مرتب کی گئی ،۔ مذکورہ فیصلہ تاجر یونین کے جلسہ میں اتفاق رائے سے کیا گیا۔ ضلع تاجر یونین کاجلسہ کیمپ دفتر پیلو چوراہے پر منعقد ہوا۔ جلسہ کی صدارت کرتے ہوئے ضلع صدر دبے نے کہا کہ غیر اعلانیہ بجلی کے سبب عام لوگوں کے معمولات زندگی متاثرہور ہے ہیں۔