پرتاپ گڑھ :اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈ کواٹر سے پچاس کلو میٹر مسافت پر تھانہ باگھرائے علاقے کے کماسن چوراہے پر گزشتہ دوشنبہ کی شب گینگوار میں ہوئی فائرنگ میں گولی لگنے سے صوبائی وزیر راجا بھیاء حامی ہسٹری شیٹر کی موت ہوگئی جب کہ دو دیگر شدید زخمی ہوگئے ۔ ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ صدر بی پی سنگھ نے بتایا کہ پردھان شوہر راجیش سنگھ (45) اپنی انیوا کار سے پرائیویٹ گنر دھیرج سنگھ (34) و ڈرائیور سونو سنگھ (32)کے ساتھ تواری پور گاوُں سے رات میں دعوت میں شامل ہو کر اپنے گھر کونڈراجیت واپس آرہے تھے جیسے ہی وہ کماسن چوراہے کے نزدیک پہونچے تبھی نصف درجن حملہ آ وروں نے فائرنگ شروع کر دی۔گولی لگنے سے تینوں شدید زخمی ہو گئے انہیں علاج کیلئے مقامی اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے راجیش کو مردہ قراردے دیا جب کہ دونوں کی تشویشناک حالت دیکھتے ہوئے الہ آباد منتقل کر دیا ۔ مقتول پر درجنوں جرائم کے مقدمات درج ہیں ۔ لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ضلع اسپتال بھیجا گیا ہے ۔وقوعہ کی تحقیقات جاری ہے ۔