نئی دہلی، 18 مئی (یو این آئی) قومی راجدھانی کے حساس علاقوں کی نگرانی کے لئے دہلی پولیس اس سال کے اواخر تک تقریباً 10 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرے گی۔
دہلی پولیس کے ترجمان راجن بھگت نے بتایا کہ اس سلسلہ میں وزارت داخلہ کو ایک تجویز پیش کی گئی ہے ۔ یہ کیمرے راجدھانی کے 44 حساس علاقوں
میں لگیں گے ۔کیمرہ نصب کرنے کے لئے مناسب جگہ کی شناخت کی غرض سے پیشہ ور سرکاری ایجنسیوں نے پہلے دہلی کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا۔ اس کے بعد مختلف ضلعوں کے پولیس کمشنروں نے ان کی تجویز کو حتمی شکل دی اور پھر یہ تجویز وزارت داخلہ کو بھیجی گئی۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ دہلی کو محفوظ شہر بنانے کے لئے یہ منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔ اس کا اصل مقصد خواتین کو تحفظ فراہم کرنا ہے ۔ سی سی ٹی وی نصب کرنے کا یہ عمل مختلف مراہم میں انجام پائے گا۔ پہلے مرحلے میں 44 تھانہ علاقوں میں کیمرے نصب ہونگے ۔ دہلی میں عوامی مقامات پر پہلے سے ہی 20 ہزار کیمرے نصب ہیں۔ انکے علاوہ 5600 سے 700 کروڑ روپے کی لاگت سے مزیددس ہزار کیمرے لگیں گے ۔