لکھنؤ(نامہ نگار)شہر میں سوائن فلو کا قہر کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اتوار کو بھی ایچ-۱، این-۱ کے ۳۰ نئے مریض ملے۔ سی ایم او ڈاکٹر ایس این ایس یادو نے بتایا کہ جب تک موسم میں بہتری نہیں ہوگی سوائن فلو کا وائرس کم نہیں ہوگا۔ اتوار کو آئی رپورٹ میں ۶مریض کے جی ایم یو میں پائے گئے جبکہ دو کمانڈ اسپتال میں جانچ کرانے پہنچے تھے اس کے علاوہ بقیہ سبھی سنجے گاندھی پی جی آئی میں نمونہ دینے آئے تھے۔ سی ایم او کے مطابق سبھی کے علاج کا
بندوبست کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر یادو کا کہنا ہے کہ فلو سے متاثر لوگوں میں جس طرح سے اضافہ ہو رہا ہے اسی کے تناسب میں مریضوں کے ٹھیک ہونے کا بھی سلسلہ جاری ہے لہٰذا مرض سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے راجدھانی کے باشندوں سے اپیل کی کہ وہ ہوشیار رہیں لیکن گھبرائیں نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ا سکے باوجود محکمہ صحت نے مریضوں کے علاج میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رکھی ہے۔