لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ لکھنؤ سے کانگریس پارٹی کی امیدوار و رکن اسمبلی ڈاکٹر ریتا بہو گناجوشی نے سابق کونسلر رام سوروپ ورما کے ساتھ رام جی لال نگر وارڈ سندھی گرلس انٹر کالج کے قریب رام نگر ، برہم نگر، منگل کھیڑا اور نیو شری نگر وغیرہ علاقوں میںدورہ کرتے ہوئے سکھ طبقہ کے سینئر لوگوں و مقامی باشندوں سے رابطہ کرتے ہوئے کانگریس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ گولہ گنج وارڈ میں مسلم خواتین سے ملاقات کر کے ڈاکٹر ریتا بہو گناجوشی نے کانگریس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ ڈاکٹر جوشی نے اترپردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان و آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے رکن اشوک سنگھ کے ذریعہ مینا بیکری چوراہے پر منعقدہ عوامی جلسے میں شرکت کی۔ عوامی جلسہ کے آغاز سے قبل مقامی و اقلیتی فرقہ کے لوگوں نے ڈاکٹر جوشی کو اکیاون کلو کا پھولوں کا ہار پہناکراستقبال کیا۔ جلسہ میںشہر کانگریس کمیٹی کے صدر ڈاکٹر نیرج بورا، کارگزار صدر امت شریواستو، محمد ارشاد عرف گڈے نواب، اجے ویاس سمیت کثیر تعدادمیںلوگ موجود تھے۔ ڈاکٹر جوشی نے عیش باغ سدرشن پوری دلت بستی میں پد یاترا کے دوران دلت و صفائی ملازمین کی بستی کے باشندوں سے
بھی رابطہ کیا اور کانگریس کی حمایت میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ عوامی رابطہ کے دوران ان کے ساتھ شہر کانگریس کی جنرل سکریٹری کرن ورما، صفائی مزدور لیڈر نروتی چودھری، شیو موہن دھانک، وارڈ صدر امبیڈکر نگر ، ستیہ وان پانڈے، رمیش چندرا او ر گلاٹی پرساد سمیت کثیر تعداد میںپارٹی کارکنان شامل تھے۔