لکھنؤ ۔ (نامہ نگار) اب شہر کے باشندوں کے لئے انٹرنیٹ کا استعمال اور بھی آسان اور کم خرچ میں ہوگا۔ دہلی کی ایک کمپنی جلد ہی انٹر نیٹ استعمال کرنے والوں کو مفت سہولت فراہم کرانے والی ہے ۔ جلد ہی میونسپل کارپوریشن کے ساتھ معاہدے کے بعد کمپنی وائی فائی کی سہولت دستیاب کرانے کے لئے کام شروع کر ے گی ۔ اس ایک جانب میونسپل کارپوریشن کو اشتہاری فیس حاصل ہوگی اور دوسری جانب انٹرنیٹ استپعمال کرنے والوں کو بھی کم خرچ کرنا پڑیگا۔ اس وقت شہر میں زیادہ تر انٹرنیٹ کے ذریعہ ہی ہورہا ہے ۔ تعلیمی سے لیکر کاروبار تک انٹرنیٹ کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ اب اس
کے لئے جلد ہی وائی فائی کے سہولت دستیاب ہونے جارہی ہے ۔ دہلی کے ایک کمپنی نے اس کے لئے اترپردیش کے دو شہروں کو منتخب کیا ہے ۔ جس میں لکھنؤ کے علاوہ غازآباد شامل ہے بتایا جارہا ہیکہ کمپنی عمارتوں کی چھتوں پر نصب کرنے کے بجائے بجلی کے کھمبوںکے طرح سڑک کے کنارے کھمبے نصب کرے گی ۔ شہر کے خاص چوراہوں اور بازاروں میں نصب ہونے والے کھمبوں پر ایل سی ڈی اسکرین لگائی جائے گی ۔ جس کے نیچے ایک باکس لگے گا اس باکس کے ذریعہ کنیکشن جوڑ کر انٹرنیٹ استعمال کیا جاسکے گا ۔ جس کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی ۔ میونسپل کارپوریشن کمپنی کے ذریعہ لگائی گئی ایک سی ڈی کا چارج اصول کریگی جس سے کارپوریشن کی آمدنی میں اضافہ بھی ہوگا ۔ اس سلسلے میں سیٹی کمشنر آر کے سنگھ نے بتایا دوتین روز کے اندر کمپنی کا ایک نمائندہ وفد میونسپل کارپوریشن کے حکام سے گفتگوکے لئے آنے والا ہے ۔ بات چیت کے بعد جلد ہی لکھنؤ میں کام شروع ہوجائے گا ۔