چنئی۔چنئی سپر کنگز آئی پی ایل کے میچ میں کل جب راجستھان رائلس کے خلاف اترےگا تو اس کاارادہ پہلے مرحلے کی شکست کا بدلہ لینے کے علاوہ سب سے اوپر پر اپنی جگہ پختہ کرنے پرہوگی۔چنئی نے اپنی مہم مسلسل تین جیت درج کرکے شروع کیا لیکن 19 اپریل کو راجستھان رائلس نے اس فتح کی مہم پر روک لگائی۔دو بار کی چمپئن ٹیم نے اگرچہ اپنی لے نہیں کھوئی اور مسلسل چار جیت درج کی۔ اس کے بعد اسے کولکاتا اور حیدرآباد نے شکست دی۔ اس نے رائل چیلنجرز بنگلور کو ہرا کر واپسی کی لیکن گزشتہ میچ میں ممبئی انڈینس سے ہار گئے۔ مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم کل رائلس کو ہرا کر جیت کی راہ پر واپس لوٹنے کی کوشش میں ہوگی۔دوسری طرف راجستھان نے آغاز میں مسلسل پانچ جیت درج کی لیکن 21 اپریل کو کنگز الیون پنجاب نے اسے شکست دی۔ انہیں پھر آرسی بی نے شکست دی۔کے کے آر اور آرسی بی کے خلاف اس کے دو میچ بارش میں دھل گئ
ے۔شین واٹسن کی ٹیم نے تین مئی کو دہلی ڈےر ڈےولس پر جیت درج کی لیکن پھر سنراجرس حیدرآباد سے ہار گئی۔اب 12 میچوں میں چھ جیت درج کرنے کے بعد راجستھان ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے اور کل فتح کے ساتھ پلے آف میں جگہ پکی کرنا چاہے گا۔دھونی کی قیادت میں چنئی 11 میں سے سات میچ جیت کر ٹیبل میں سب سے اوپر پر ہے۔ دو بار کی چمپئن ٹیم کے پاس برینڈن میکلم اور ڈےون اسمتھ جیسے سلامی بلے باز ہیں جبکہ مڈل آرڈر میں سریش رینا، فاف ڈو پلےسس اور خود دھونی ہیں۔آئی پی ایل کے موجودہ سیشن میں چنئی کی گےند بازی بہترین رہی ہے۔ تےز گےند باز آشیش نہرا اور ڈےون براوو 17۔ 17 وکٹ لے کر سب سے اوپر پر ہیں۔تےز گےند باز موہت شرما، اسپنر روندر جڈیجہ اور پون نیگی نے اپنے کام کو بخوبی انجام دیا ہے۔ انہوں نے سستی گےند بازی کرنے کے ساتھ ہی وکٹ بھی لئے۔آئی پی ایل کے پہلے سیشن کی چمپئن راجستھان کے پاس سلامی بلے باز رہانے کے طور پر بہترین بلے باز ہے۔ رہانے نے مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ا سٹیو اسمتھ اور واٹسن نے ان کابخوبی ساتھ ادا کیا۔سنجو سےمسن اور کرو نائر نے بھی ضرورت کے وقت رنز بنائے ہیں۔ بولنگ میں ٹم ساﺅدی، دھول کلکرنی اور واٹسن مفید ہیں۔ پروین تانبے اور جیمز فاکنر نے درمیان اوورز میں سستی گےند بازی کی ہے۔