جے پور، 27 نومبر: بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) صدر راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ راجستھان میں بی جے پی قطعی اکثریت سے سرکار بنائے گی۔مسٹر سنگھ نے آج یہاں کہا کہ بی جے پی مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں تیسری مرتبہ جیت کر ہیٹ ٹرک بناے گی نیز دہلی اور راجستھان میں سرکار بنانیکے ساتھ میزورم میں بھی کھاتہ کھولے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کی ہوا چل رہی ہے۔ ملک کے سامنے اندرونی اور بیرونی چیلنج ہیں جن کا حل کانگریس سے چھٹکارا ملنے سے بھی ممکن ہے۔انتخابی پرچار کے دوران ایک دوسرے پر حملے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں نظریاتی اختلاف ہوسکتا ہے لیکن نکتہ چینی کرتے وقت بھی ایک حد ایک معیار برقرار رہنا چاہئے۔