رانچی ۔راجستھان رائلس کے خلاف کل ہونے والے آئی پی ایل کے میچ میں چنئی سپر کنگ جیت کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں چوٹی پر پہنچنا چاہے گا لیکن گزشتہ میچ میں شاندار جیت کے بعد راجستھان کے بھی حوصلے بلند ہے ۔چنئی کے پنجاب کے برابر پوائنٹس ہے لیکن رن ریٹ کی بنیاد پر وہ دوسرے مقام پر ہے ۔ چنئی نے نو میں سے سات میچ جیتے ہیں ۔ راجستھان نو میں سے چھ میچ جیت کر تیسرے مقام پر ہے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان کل کا مقابلہ برابری کا ہو گا ۔ رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف کل 191 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جیت درج کرنے والی راجستھان رائلس کے حوصلے بلند ہے ۔کرو نائر کے طور پر ان کو مسلسل
اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا بلے باز ملا ہے ۔اس کے علاوہ اکیجنکیا رہانے ، اسٹیون اسمتھ اور سنجو سیمسن بھی فارم میں ہیں ۔کپتان شین واٹسن نے ٹکڑوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔دوسری طرف چنئی کے پاس ڈیون اسمتھ ، برینڈن میک کولم ، فاف ڈو پلیسس اور کپتان مہندر سنگھ دھونی جیسے پاور والے بلے باز ہیں ۔ تمام بلے باز شاندار فارم میں ہیں اور راجستھان کے گیند بازوں کے لئے انہیں روکنا مشکل ہوگا ۔ گیند بازی میں دونوں ٹیمیں برابری کی ہیں ۔ چنئی کے پاس آل روندر جڈیجہ کے طور پر میچ ونر ہے جس نے راجستھان کے خلاف گیند سے ٹورنامنٹ کا بہترین مظاہرہ کیا ۔ راجستھان کی گیند بازی کی کمان 42 برس کے لیگ اسپنر پروین تانبے نے سنبھال رکھی ہے جو زبردست فارم میں ہیں ۔ راجستھان رائلز کے کپتان شین واٹسن نے گزشتہ میچ کے بعد کہا تھا کہ ان کی ٹیم کا اعتماد ہی جیت کی کنجی ہے ۔راجستھان کو زیادہ تر میچوں میں اس کے گیند بازوں نے جیت دلائی لیکن بنگلور کے خلاف اسٹیون سمتھ اور جیمز فاکنر نے بلے سے کمال دکھا کرمخالف ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ۔