لکھنو¿:وزیر داخلہ اور لکھنو¿ کے رکن پارلیمنٹ راج ناتھ سنگھ تین روزہ دورہ پر اکیس اگست کو لکھنو¿ آرہے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی لکھنو¿ مہا نگرکے صدر منوہر سنگھ نے بتایاکہ اکیس اگست کو سوا چھ بجے لکھنو¿ ایئر پورٹ پہنچیں گے جہاں لکھنو¿ مہا نگر کے کارکنان ان کا استقبال کریں گے۔
ایئر پورٹ سے وزیر داخلہ شام ساڑھے چھ بجے کلاسک بینکویٹ ہال گول مارکیٹ مہانگر میں کارکنان اور سینئر شہریوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ ۲۲اگست کو صبح گیارہ بجے میڈیکل ایسوسی ایشن ریور بینک کالونی وسطی زون تین میں خطاب کریں گے اور شام چار بجے پالکی گیسٹ ہاو¿س سیتاپور روڈ پر کارکنان اور سینئر شہریوں سے تبادلہ خیال کریں گے۔ شام چھ بجے سٹی مانٹیسری اسکول گومتی نگر میں جلسہ کو خطاب کریں گے۔ ۲۳اگست کو صبح دس بجے سنگھ کی گرودکشنا پروگرام میںحصہ لیں گے اور گیارہ بجے سنسکرت ودیا پیٹھ وشال کھنڈ گومتی نگر کے پروگرام میں شامل ہوں گے۔