ممبئی:بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی آنے والی فلم ‘‘پریم رتن دھن پایو’’ سال 1968 میں [؟]بنی فلم ‘‘راجہ اور رنک’’ کی کہانی پر مبنی ہے ۔سورج بڑجاتیہ کی ہدایت میں بنی فلم ‘‘پریم رتن دھن پایو’’ میں سلمان خان نے ڈبل کردار ادا کیا ہے ۔ یہ فلم راجہ اور رنک کی کہانی پر مبنی ہے جس میں سنجیو کمار نے ڈبل رول اداکیا تھا اس فلم میں ایک ہی شکل کے دو انسانوں کی کہانی تھی جو ایک ہی دن پیدا ہوئے ایک بادشاہ کے گھر میں پیدا ہوا اور دوسرابھکاری کے گھرمیں ۔ یہ فلم سورج بڑجاتیہ کو بہت پسند آئی جس سے متاثرہوکر انہوں نے ‘‘پریم رتن دھن پایو’’بنائی ہے اس فلم میں سلمان خان کے علاوہ سونم کپور، سورا بھاسکر ، نیل نتن مکیشاور انوپم کھیر نے اہم کردار ادا کئے ہیں ۔ یہ فلم 12 نومبر کو ریلیز ہوگی۔
سال 1955 میں بی آر چوپڑا نے فلم بینر تعمیر کیا اور اس بینر تلے سب سے پہلی فلم ‘‘نیادور’’بنائی ۔ اس فلم میں انہوں نے جدید دور اور دیہی ثقافت کے درمیان ٹکراؤ کو پردہ سیمیں پر پیش کیا جو ناظرین کو کافی پسند آیا۔ اس فلم نے کامیابی کے کئی ریکارڈ قائم کئے ۔مسٹر چوپڑا کے بینر تلے بنی فلموں پراگر نظر ڈالی جائے تو ان کی فلمیں سماج کو نیا پیغام دینے والی ہوتی تھیں وہ شائقین کو ہربار کچھ نیا دینا چاہتے تھے اور اسی بات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے 1960میں ‘‘قانون’’ جیسی فلم بنائی۔ یہ فلم انڈسٹری میں ایک نیا تجربہ تھا جب فلم بغیر گانوں کے بھی بنائی گئی۔ اپنے بھائی اور جانے مانے پروڈیوسر و ڈائریکٹر یش چوپڑاکو شہرت کی بلندیوںپر پہنچانے میں بی آر چوپڑا کی اہم شراکت رہی ہے ۔ ‘‘دھول کا پھول، وقت اوراتفاق’’ جیسی فلموں کی کامیابی کے بعد ہی یش چوپڑا فلم انڈسٹری میں بطور ڈائرکٹر مشہور ہوئے ۔مشہور گلوکارہ آشا بھونسلے کی کامیابی میں بی آر چوپڑا کی فلموں کا کافی اہم حصہ رہا ہے ۔ پچاس کی دہائی میں جب آشا بھونسلے کو صرف بی اور سی گریڈ کی فلموں میں گانے کا موقع ملتا تھا بی آر چوپڑا نے ان کی صلاحیت کو پہچانا اور انہیں اپنی فلم ‘‘نیا دور’’ میں گانے کا موقع دیا ۔ یہ فلم آشا بھونسلے کے فلمی کیریر کی پہلی سپرہٹ فلم ثابت ہوئی۔ ا س فلم میں محمد رفیع کے ساتھ گائے گانے بہت مقبول ہوئے جن میں ‘‘مانگ کے ساتھ تمہارا’’ اور‘‘ اڑیں جب جب زلفیں تیری’’ جیسے گانے شامل ہیں۔
فلم نیا دور کی کامیابی کے بعد آشا بھونسلے کو اپنا صحیح مقام حاصل ہوا اسکے بعد انہوں نے بی آر چوپڑا کی کئی فلموںمیں گانے گائے ۔ ان فلموں میں وقت، گمراہ، ہمراز، آدمی اور انسان اور دو بدن اہم ہیں۔ گلوکار مہندر کپور کو بھی ہندی فلم انڈسٹری میں لانے کے لئے بی آر چوپڑا کا اہم کردار رہا ہے ۔ اسی کی دہائی میں صحت خراب رہنے کی وجہ سے مسٹر چوپڑا نے فلمیں بنانا کم کردیں تھیں ۔ 1985 میں انہوں نے چھوٹے پردے کی جانب رخ کیا اور دوردرشن کی تاریخ میں اب تک کا سب سے کامیاب سیریل ‘‘مہابھارت’’ بنایا۔ تقریباً 96 فیصد ناظرین کی پسند کی وجہ سے اس سیریل نے اپنا نام گینیز بک آف ورلڈ م ریکارڈ میں درج کرایا۔ مسٹر چوپڑا 1998 میں ہندی سنیما کے اعلی ترین اعزاز ‘‘ دادا صاحب پھالکے ’’ ایوارڈز سے نوازے گئے ۔فلمسازی کے علاوہ بی ار چوپڑا نے باغبان اور بابل فلموں کی کہانی بھی لکھی ۔فلمی شائقین کے درمیان اپنی خاص پہچان بنانے والے فلمساز بی آر چوپڑا 5 نومبر 2008 کو اس دنیا کو الوداع کہہ گئے ۔