نئی دہلی، 22 مئی (یواین آئی)خفیہ بیورو (آئی بی)کے سابق ڈائرکٹر راجیو ماتھر کو آج ملک کا نیا چیف انفارمیشن کمشنر بنایا گیا ہے۔صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے یہاں راشٹرپتی بھون میں انہیں عہدہ رازداری کا حلف دلایا۔ مسٹر ماتھر کو محترمہ سشما سنگھ کاجانشین بنایا گیا ہے۔
محترمہ سنگھ آج سبکدوش ہورہی ہیں۔اس موقع پر نائب صدرمحمد حامد انصاری، رخصت پذیر وزیراعظم منموہن سنگھ، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کے سینئر لیڈران جیٹلی بھی موجود تھے۔مسٹر ماتھر 1972 بیچ کے انڈین پولس سروس (آئی پی ایس) افسر ہیں انہیں 1978 میں آئی بی میں تع
ینات کیا گیا تھا۔ اس وقت سے اب تک وہ آئی بی میں رہے۔ وہ کافی عرصے تک شمال مشرق میں تعینات رہے۔ اس دوران وہ تین برس قبل واشنگٹن میں واقع ہندوستانی سفارت میں کونسلر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ وہ 31 دسمبر 2008 کو آئی بی کے ڈائرکٹر بنائے گئے تھے۔
اعلی عدالت نے قبل ازیں سری نواسن کو سپریم کورٹ کی مقرر کردہ جانچ کمیٹی کی تفتیش مکمل ہونے تک بورڈ کے سربراہ کے عہدے سے ہٹادیا تھا۔ آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کی جانچ پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس مکل مدگل کی سربراہی میں ایک کمیٹی کررہی ہے۔سابق ہندوستانی کپتان سنیل گواسکر کو آئی پی ایل ٹورنامنٹ چلانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی جو اس وقت جاری ہے۔
بورڈ کے نائب صدر شیول یادو کو بورڈ کے معمولات چلانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔سری نواسن کے داماد گروناتھ میپن اور ٹیم انڈیا کے کپتان ایم ایس دھونی سمیت 10 کرکٹ کھلاریوں کے خلاف جانچ چل رہی ہے۔یو