نئی دہلی:مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج صبح سرحدی سلامتی دستہ (بی ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل کے کے شرما سے بات کرکے بارہمولہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ میں زخمی بی ایس ایف جوان کو فوراً علاج فراہم کرانے کے لئے کہا۔مسٹر سنگھ نے حملے میں ایک جوان کے شہید ہونے پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال سے بھی بات کرکے حملے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔مسٹر ڈوبھال نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ پورے علاقے میں تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے ۔
چاروں دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے پورے علاقے میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے ۔شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ میں بی ایس ایف کے کیمپ پر حملہ کرنے والے ایک دہشت گرد کے سیکورٹی فورسیز سے بچنے کیلئے جھیلم ندی میں چھلانگ لگانے کی اطلاع ہے ۔