لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ لکھنؤ کے رکن پارلیمنٹ لال جی ٹنڈن نے بی جے پی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ گھر گھر پہنچ کر اور لوگوں سے رابطہ قائم کر کے راج ناتھ سنگھ کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کریں۔ انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلہ میں متحد ہوکر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں انتخاب کے سلسلہ میں ساری ذمہ داری لینی ہوگی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم ریکارڈ ووٹوں سے کامیاب ہوں گے۔ رکن پارلیمنٹ لال جی ٹنڈن اور میئر ڈاکٹر دنیش شرما نے کارکنوں سے اپیل کی کہ ۲۶؍مارچ کو بھاری تعداد میں ہوائی اڈے پہنچ کر پہلی مرتبہ بحیثیت امیدوار آنے والے راج ناتھ سنگھ کا شاندار استقبال کریں۔ ۲۷؍مارچ کو نرالہ نگر میں چار بجے ہونے والے انتخابی جلسہ میں بھی بڑی تعداد میں شریک ہوں۔ دونوں رہنماؤں نے بتایا کہ ۲۸؍مارچ کو راج ناتھ سنگھ متعدد تنظیموں سے رابطہ قائم کریں گے۔ جلسہ میں ریاستی جنرل سکریٹری پنکج سنگھ، سریش، ودیا ساگر، صدر شہر یونٹ منوہر سنگھ کے علاوہ دیگر کار
کنان اور لیڈران موجود تھے۔