نئی دہلی:مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں پر آج افسوس کا اظہار کیاہے ۔
مسٹرسنگھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پیرس میں دہشت گردانہ حملوں کی خبر سن کر مجھے بہت تکلیف ہوئی ہے ۔ ان حملوں کی لفظوں میں مذمت نہیں کی جا سکتی جس میں بے گناہ افرادمارے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہندستانی فرانس کے لوگوں کے ساتھ پوری مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ میں حملے میں مارے گئے لوگوں کے رشتہ داروں کے ساتھ دلی تعزیت کااظہار کرتا ہوں۔