لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ ہنرمند خواتین کے تعاون کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ گلو کار
ہ وسماجی کارکن سربھی رنجن کو سرفراز کرتے ہوئے مجھے بیحد خوشی ہو رہی ہے۔ انسان کی زندگی میں تربیت کی بہت اہمیت ہوتی ہے جو سماج اپنی تربیت اور روایتوں سے ہٹ جاتا ہے وہ طویل عرصہ تک زندہ نہیں رہتا ہے۔ ہمارے سماج میں اپنے بزرگوں کی عزت اور ہنر مند لوگوں کی عزت کرنے کی روایت ہے۔ وزیر داخلہ آج پہاڑی کونسل پروتی مہا پریشد کی جانب سے منعقد اترائنی کوتھگ میلہ کے پروگرام میں سربھی رنجن کو اعزاز سے سرفراز کرنے کے بعد خطاب کر رہے تھے۔ انہوںنے معمر کانڈپال اور مسز کانڈپال کو بھی سرفراز کیا سربھی رنجن نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہیں وزیر داخلہ کے ہاتھوں اعزاز پاکر اچھا لگا۔ اتراکھنڈ کی خوبصورت ثقافت ہے جس کی جتنی بھی ستائش کی جائے وہ کم ہے۔ انہیں اپنی گھریلو زندگی کے آغاز میں ہی اپنے شوہر کے انتظامی خدمات کے دوران اترانچل میں رہنے کا موقع حاصل ہوا ہے وہاں کی خوبصورت یادیں آج بھی ان کے دل میں زندہ ہیں۔