لکھنؤ(نامہ نگار)لوک سبھا کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار و بی جے پی کے صدر راجناتھ سنگھ کی حمایت میں ایک ریلی پارٹی کے صابق ممبرقومی مجلس عاملہ اقلیتی سیل سید عقیل عباس رضوی کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں پارٹی کے سینیر لیڈر سید مختار عباس نقوی میئر ڈاکٹر دنیش شرماراجناتھ سنگھ کے بیٹے پنکج سنگھ اورنیرج سنگھ کے علاوہ سینکڑوںکارکنان مرد و خواتین نے شرکت کی۔یہ ریلی تلسی داس واقع دفتر سے شروع ہوکر بزازہ، نخاس ، منصور نگر، کاظمین، نورباڑی اور دیگر علاقوں میں ہوتے ہوئے درگاہ حضرت عباس تک گئی جہاں حضرت عباسؑ کے روضے پر مختار عباس نقوی کے ساتھ ڈاکٹر دنیش شرما، نیرج سنگھ، پنکج سنگھ نے مل کر چاندی کا علم چڑھایا۔ ریلی کے دوران لوگوں نے پارٹی کے لیڈران کی گلپوشی کی اور خیر مقدم کیا اور راج ناتھ سنگھ کوبھاری ووٹوں سے کامبیاب بنانے کی اپیل کی۔