چندوسی :گرام پنچایت مولا گڑھ کے محلہ وکاس نگر میں ایک راشن دکاندار سیما دیوی کی دکان پر ایک ہزار کارڈ کا تیل اور ضروری اشیاء تقسیم کے لئے آتے ہیں۔ سیمادیوی کا شوہر اپنی من مانی سے لوگوں کو خاصا پریشان کرتاہے۔ اور لوگوں سے مقررہ قیمت سے زیادہ رقم اور کم مقدار میں سامان فراہم کرتاہے۔مخالفت کرنے پر مارپیٹ اور گالم گلوج بھی کرتاہے۔ دکاندار کی شکایت ضلع مجسٹریٹ سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے