پٹنہ:سابق مرکزی وزیر اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)کے قومی نائب صدر رگھوناتھ جھا نے آج عہدے اور پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے استعفی دے دیا۔مسٹر جھا نے یہاں لکھن¶ سے واپس لوٹنے کے بعد بتایا کہ راشٹریہ جنتا دل میں ان کے اور ان کے حامیوں کو مسلسل نظر اندازکرنے کی وجہ سے انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اس سلسلے میں آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو کو خط کے ذریعے اطلاع دے دی گئی ہے ۔سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ ان کی بات چیت سماج وادی پارٹی (ایس پی)کے سربراہ ملائم سنگھ یادو سے ہوئی ہے اور وہ اپنے حامیوں کے ساتھ ایس پی میں شامل ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی مجلس عاملہ کی میٹنگ لکھن¶ میں چل رہی ہے جس میں سماج وادی پارٹی کے مھاگٹھبدھن سے الگ ہونے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے ۔