مظفرنگر (بھاشا)کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کے خلاف رام دیو کے ہنی مون اور پکنک کے بیان پر سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک سماجی تنظیم نے جلوس نکالا اور رام دیو کا پتلا نذرآتش کیا۔تنظیم کے ایک رکن نے کہا کہ درجہ فہرست ذات واقوام قبائل حقوق تحفظ منچ کے ذریعہ احتجاجی جلوس نکالاگیا ہے اور ضلع مجسٹریٹ دفتر کے سامنے رام دیو کا پتلا نذرآتش کیا گیا۔ تنظیم نے ضلع مجسٹریٹ کی معرفت صدر جمہوریہ ہند کو عرضداشت ارسال کی ہے۔ مظفر نگر میں بی جے پی کے ایس سی ایس ٹی سیل نے بھی رام دیو کے بیان کی مذمت کی ہے اور ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ کانگریس پارٹی نے بھی رام دیو کے بیان کی مذمت کی ۔شاملی ضلع میں ضلع کانگریس کے سکریٹری اوم پرکاش شرما نے ایک جلسہ کے دوران کہا کہ رام دیو کابیان دلت طبقہ کی بے عزتی ہے۔ پارٹی کے کارکنان نے ریاستی حکومت سے رام دیو کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔