سینٹ کٹس۔ڈیرین براوو اور رام دین کے درمیان تیسرے وکٹ کیلئے ریکارڈ 258 رن کی زبردست شراکت کی بدولت ویسٹ انڈیز نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں بنگلہ دیش 91 رنز سے زبردست شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 3..0 سے کلین سوئپ کر لی۔ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 50 اووروںمیں سات وکٹ پر 338 کا مضبوط اسکور کھڑا کیا۔لیکن ہدف کا تع
اقب کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے آٹھ وکٹ پر 247 رن ہی بنا سکی۔براوو اور رام دین نے تیسرے وکٹ کیلئے 258 رنز کی شراکت نبھائی جو ون ڈے انٹرنیشنل میں تیسرے وکٹ کیلئے ریکارڈ شراکت ہے اورمشترکہ آٹھویں سب سے زیادہ شراکت ہے۔میزبان ٹیم کی شروعات اگرچہ بہت مضبوط نہیں رہی اوراس نے 12 رن پر دو وکٹ گنوا دیے۔اوپنر لیڈل سمس .06۔اور کرس گیل .06۔رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔لیکن پھر ڈیرن نے 127 گیندوں میں سات چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 124 رن جبکہ دنیش رام دین نے 121 گیندوں میں آٹھ چوکے اور 11 چھکے لگا کر 169 رن کی غیر معمولی بہترین اننگ کھیل کر میچ کو مٹھی میں کر لیا۔یہ تیسری بار ہے جب ویسٹ انڈیز کے تیسرے اور چوتھے نمبر کے بلے بازوں نے ایک ہی ون ڈے میں سنچری کی بہترین اننگ کھیلی ہیں۔اس سے پہلے کوئی دوسرے کی ٹیم دو بار سے یہ حصولیابی اپنے نام نہیں کر سکی ہے۔رام دین کا یہ اسکور ویسٹ انڈیز کے کسی بلے باز کا ون ڈے میں تیسرا مضبوط ترین اسکور ہے۔اس سے پہلے 1995 میں برائن لارا نے سری لنکا کے خلاف 169 رنز بنائے تھے۔ون ڈے میں ریکارڈ رنز ویسٹ انڈیز کے ویوین رچڈرس کے نام ہے جنہوں نے 1984 میں ایلڈ ٹرییفرڈ میں انگلینڈ کے خلاف 189 رنز کی اننگ کھیلی تھی۔ بنگلہ دیش کے ال امین حسین نے رام دین کو ناصر حسین کے ہاتھوںکیچ کراکر آخر کار کیریبین بلے باز کی ریکارڈ اننگ پر بریک لگایا۔میدان پر ٹکے ہوئے ڈیرن اور رام دین کے رنز بٹورو مہم کے سامنے میزبان ٹیم کے دیگر کسی بلے باز نے رن بنانے کیلئے کوئی جدوجہد نہیں کی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ال امین حسین سب سے کامیاب بولر رہے اورانھوںنے 59 رن پر سب سے زیادہ چار وکٹ لئے جبکہ مشرفی مرتضی،اور عبدالرزاق اور محموداللہ نے ویسٹ انڈیز کا ایک ایک وکٹ لیا۔ سیریز کے دوسرے ون ڈے میں صرف 70 رنز پر ڈھیر ہو کر شرمندگی جھیلنے والی مہمان ٹیم بنگلہ دیش کی جانب سے بہتر بلے بازی دیکھنے کو ملی اور اوپنر تمیم اقبال نے 55 اور کپتان مشفق الرحیم نے 72 رن بنائے۔اقبال نے 62 گیندوں میں نو چوکے جبکہ رحیم نے 113 گدو میں آٹھ چوکے بھی بنائے۔اگرچہ بڑے ہدف کے سامنے 6.7 فی اوور رن ریٹ ٹارگیٹ سے بنگلہ دیشی ٹیم دور نظر آئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے روی رامپال نے 10 اووروںمیں 29 رن دے کرچار وکٹ لیے جبکہ ہولڈر۔ڈیون براوو۔کیما روچ اور سنیل کو ایک ایک وکٹ ملا۔