ایودھیا:دیوریا سے دہلی تک کسان یاترا کی قیادت کرنے والے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے وشو ہندوپریشد (وی ایچ پی) نے آج کہا کہ رام للا کے درشن کے بغیر مسٹر گاندھی کا ہنومان گڑھی مندر میں ماتھا ٹیکنا ادھورا درشن مانا جائے گا۔
وی ایچ پی کے ریاستی میڈیا انچارج شرد شرما نے آج یہاں ”یواین آئی” سے کہا کہ پارٹی کے قومی نائب صدر راہل گاندھی نے مشہور ہنومان گڑھی مندر کے درشن کرنے سے پہلے رام للا کے درشن کرنے چاہیے تھے کیونکہ بغیر رام للا کے درشن کے ہنومان گڑھی کے درشن کرنا ادھورا مانا جاتا ہے ۔مسٹر گاندھی کے رام للا پر ماتھا ٹیکے بغیر ان کی تمنا ادھوری رہ جائے گی۔
مسٹر شرما نے کہا کہ کانگریس نائب صدر کا ہنومان گڑھی میں ماتھا ٹیکنا عقیدت کا موضوع نہیں ہے بلکہ ان کی یاترا اور خود کی تشہیر کا یہ محض ایک ذریعہ ہے ۔