نئی دہلی، 26مئی ۔یو این آئی) بی جے پی کے صدر امت شاہ نے کہا ہے کہ اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر جیسے اہم مسائل کو حل کرنے کے لئے پارٹی کو پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت چاہئے ۔
مسٹر شاہ نے مودی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔ ان سے پوچھا گیا تھا کہ مودی حکومت کے ایک سال ہونے کے باوجود پارٹی اہم امور پر کوئی پیش رفت نہیں کرسکتی ہے ۔ بی جے پی صدر نے کہا کہ اہم معاملات کو حل کرنے کے لئ
ے پارٹی کو لوک سبھا میں دو تہائی اکثریت یعنی 370سیٹیں چاہئیں۔
خیا ل رہے کہ بی جے پی کے اہم انتخابی وعدوں میں دفعہ 370کو ختم کرنا ، ملک میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنا اور اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کرنا شامل ہے ۔پارٹی پر الزامات لگائے جارہے ہیں کہ اقتدار میں رہنے کے لئے اس نے ا ن موضوعات کو سرد بستے میں ڈال دیا ہے ۔