دیوریا(بھاشا)بھارتیہ جنتاپارٹی نے آج یہاں کہا کہ اجودھیا میں رام مندر بنانا پارٹی کے انتخابی ایجنڈے میں نہیں ہے۔
بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور اترپردیش کے الیکشن انچارج امت شاہ نے اترپردیش میں یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ پارٹی صدر راج ناتھ سنگھ اپنا موقف واضح کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی ۲۰۱۴کے لوک سبھا انتخابات میں سب سے بڑی پارٹی کے شکل میں ابھرے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں کانگریس اور ایس پی کی نشستیں بی جے پی سے دس سے پندرہ کم رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں تنظیم متحد ہوکر کام کررہی ہے اور اترپردیش میں یہ تنظیم گجرات کی طرز پر کام کرے گی۔ مسٹر شاہ نے ایس پی سربراہ ملائم سنگھ یادو پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اترپردیش کو ڈھن
گ سے سنبھال نہیں پارہے ہیں۔ دوسال کے ایس پی کے دور اقتدار میں افراتفری مچی ہوئی ہے۔ خواتین محفوظ نہیں ہیں۔ ترقیاتی کام ٹھپ نہیں ہیں۔ نظم ونسق ابتر ہے۔ فسادات کا گراف بڑھا ہے۔ پوری ریاست جنگل راج میں تبدیل ہوچکی ہے۔ لوک سبھا کے ٹکٹ بٹوارے کے سوال پر مسٹر شاہ نے کہا کہ پندرہ روز کے بعد پارٹی کے امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔ اس کے لئے اضلاع اور ریاست سے دہلی پارٹی ہیڈکوارٹر پر ناموں کی فہرست جاچکی ہے۔عا،م آدمی پارٹی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی کو سیاست میں اظہار خیال کا حق ہے۔ ووٹر طے کرتے ہیں کہ اس پارٹی کی حالت کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ۲۰۱۴لوک سبھا انتخابات میں ملک کے رائے دہندگان نریندر مودی کو ملک کا وزیر اعظم بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے جس طرح گجرات کو شاہراہ ترقی پر گامزن کیا اگر وہ وزیر اعظم بن گئے تو اسی طرح ملک کی ترقی ہوگی ۔