نئی دہلی، 15 دسمبر (یو این آئی) اترپردیش کے اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا مطالبہ آج لوک سبھا میں زور شور سے اٹھایا گیا۔
شیو سینا کے چندرکانت کھیر نے آج ایوان میں وقفہ صفر کے دوران یہ مطالبہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ کروڑوں لوگ رام مندر کی ت
عمیر کے حق میں ہیں۔ انہوں نے کئی تنظیموں اور مذہبی رہنماؤں کا نام لیتے ہوئے کہا کہ یہ تمام لوگ رام مندر کی تعمیر کے حق میں ہیں۔
انہوں نے حکومت کے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مکمل اکثریت میں ہے اور لوگ رام مندر کی تعمیر چاہتے ہیں۔
مسٹر کھیر نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر کے خلاف رہنے والے ہاشم انصاری بھی رام مندر بنانے کے حق میں ہیں۔ مسٹر انصاری رام جنم بھومی بنام بابر ی مسجد معاملے میں اہم مدعی ہیں۔