ہالی ووڈ کے ڈ سپر اسٹار اسلویسٹرا سٹیلن کی انتہائی اویٹیڈ فلم’دی ایکسپیڈیبلس‘ کے اچانک سامنے آ جانے سے یش راج خیمے میں گھبراہٹ نظر آ رہی ہے۔ دراصل اس فلم کو اب ہندی میں بھی نئے ٹائٹل کے ساتھ زور شور سے جاری کیا جا رہا ہے۔ پہلے پلاننگ کے مطابق، اسے اجے دیوگن کی فلم سنگھم ریٹرن کے ساتھ ریلیز ہونا تھا، لیکن عین وقت پرہا لی ووڈ کمپنی نے ریلیز ڈیٹ کو ایک ویک آگے کرکے مردانی کو زبردست جھٹکا دے ڈالاء یش راج کیمپ کے لئے مردانی کی کامیابی بینر کی شہرت سے جڑی ہے۔ گزشتہ تقریبا ایک ماہ سے بینر کی نئی مالکن رانی مکھرجی کی اس فلم کو ہر سینٹر میں ہاٹ کرنے کے لئے سیلس کمپنی کے ساتھ ہی ایک جانی مانی-پی آر کمپنی بھی لگی ہوئی ہے۔ اب جب عین وقت پر ہالی ووڈ کی یہ ایکشن فلم رانی کی فلم کے سامنے آ دھمکی ہے، تو سنیما مالکان کو لگتا ہے کہ ینگسٹرس میں ہالی ووڈ فلم کا زبردست کریج ہے اور وہ اس کے مطابق بکنگ بھی کر چکے پہلی بار کئی چھوٹے اسیٹرس کے سنگل اسکرین تھٹر مالکان نے بھی اپنے یہاں ہالی ووڈ فلم کو پہلے سے بک کرکے یش راج بینر کی نیند اڑا دی ہے۔ ٹریڈ ینالسٹس کی مانیں تو ایسے میں مردانی کی کلیکشن میں چالیس سے پچاس فیصد کی کمی ہو سکتی ہے ہالی ووڈ کی اس انتہائی اویٹیڈ سیریز کی تیسری فلم کو یو ایس اے کے ساتھ ہندوستان میں ۱۵؍ اگست کو ریلیز ہونا طے تھا، لیکن نہ جانے کیوں ہالی ووڈا سٹوڈیو نے اپنی فلم کی تاریخ ایک ہفتے آگے یعنی ۲۲؍ اگست کر دی، جو پہلے رانی اسٹارر مردانی کی رہائی تاریخطے تھی ہندوستان میں انگریزی کے علاوہ ہندی، تامل اور تیلگو میں ایک ساتھ ریلیز ہو رہی اس ہالی ووڈ فلم کے آنے سے مردانی کی ڈسٹریبیوشن کمپنی کے ساتھ یقینا خود رانی بھی اپسیٹ ہیں۔