نئی دہلی،6 جنوری (یواین آئی)کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے شمال مشرق کے لوگوں کے خلاف زیادتیاں روکنے کے اقدام پر تبادلہ خیال کیا کے لئے وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے اور خطہ سے تعلق رکھنے والے ممبران پارلیمنٹ سے ملاقات کی۔ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران شمال مشرق کے ممبران پارلیمنٹ نے مسٹر گاندھی سے کہا کہ وہ اروناچل پردیش کے ایک طالب علم نیڈو تانیم کے قتل کے معاملہ میں انصاف کو یقینی بنائیں۔ممبرا ن پارلیمنٹ نے کانگریسی لیڈر پر زور دیا کہ وہ نسل پرستانہ حملوں کو روکنے کے لئے قانون وضع کریں۔ مذکورہ خطہ کے لوگوں نے تانیام کی موت کے بعد احتجاج کیا تھا جس کے بعد شمال مشرق کے ممبران پارلیمنٹ نے مسٹر گاندھی سے ملاقات کی۔