نئی دہلی 30 مئی (یو این آئی) مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کانگریس پر کئی بڑے مجاہدین آزادی اور لیڈروں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی کا آئین ساز بابا صاحب ڈاکٹر بھیم رائو امبیڈکر کی جائے پیدائش مھو کا دورہ محض ایک “دکھاوا” ہے ۔
مسٹر پرساد نے یہاں مرکزی کابینہ کی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 60 سالوں میں ملک میں کانگریس کی حکومت رہی ہے ۔ اس دوران کانگریس اور اس کے لیڈروں نے مجاہدین آزادی اور بڑے لیڈروں کی نظر انداز کیا ہے ۔ انہوں نے کہ
ا کہ، “کانگریس نے بڑے لیڈروں کا کتنا احترام کیا ہے ، یہ سب جانتے ہیں”۔
اس موقع پر مرکزی وزیر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات تھاور چند گھلوت نے کہا کہ کانگریس کے بڑے لیڈروں کو نظر انداز کیا ہے ۔ ایک مثال مھو میں بابا صاحب کی پیدائش کے مقام پر بنا یادگار ہے ۔ اس یادگار کی تعمیر ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے دوران شروع کیا گیا تھا لیکن درمیان میں 15 سال تک پارٹی کی حکومت نہیں رہی اور یادگار کی تعمیر کا کام رکا رہا۔ بعد میں ریاست میں بی جے پی کی حکومت پھر سے بننے پر یادگار کی تعمیر کا کام مکمل کرایا گیا۔