رام نگر :بہار کے ضلع مغربی چمپارن کے رام نگر میں آج کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کی ریلی میں ایئر گن لے کر پہنچنے والے ایک نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کے آنے سے پہلے ایک نوجوان ایئر گن لے کر ریلی میں پہنچ گیا۔ پولیس والوں نے فوری طور پر دھر دبوچا اور اس کا ایئر گن چھین لیا۔ نوجوان نام محمد مرتضی بتایا جا رہا ہے ۔ پولیس اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔ کانگریس کے نائب صدر کی ریلی کے سلسلے میں رام نگر میں سیکورٹی انتظامات سخت کر دئے گئے ہیں۔ رام نگر چینی کے میدان کو اسپیشل پروٹیکشن گروپ( ایس پی جی) نے اپنے سیکورٹی گھیرے میں لے لیا ہے ۔ ایس پی جی کے 15 افسر ریلی کی حفاظت میں لگے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں ضلع پولیس کے اہلکاروں کو بھی لگایا گیا ہے ۔