امیٹھی (بھاشا) کل ہند کانگریس کمیٹی کے نائب صدر راہل گاندھی اپنے پارلیمانی حلقہ امیٹھی کے ایک روزہ دور پر علاقہ کو ریل نیر کارخانہ اور ایف ایم ریڈیو مرکز سمیت کئی سوغات دیں گے۔ آئندہ پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر کارکنان کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش کریں گے۔
راہل گاندھی کے نمائندہ چندر کانت دوبے نے بتایا کہ راہل گاندھی کل فرصت گنج ہوائی اڈہ پر پہنچنے کے بعد تلوئی واقع موہن گنج میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ۹ شاخوں کا افتتاح کریں گے ۔ اس موقع پر وہ عوامی جلسہ کو بھی خطاب کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ راہل گاندھی موہن گنج میں عوام سے رابطہ کرتے ہوئے غوری گنج پہنچیں گے اور سرائے ہردے شاہ گاؤں میں ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کا افتتاح کرنے کے بعد عوام سے ملاقات کریں گے۔ مسٹر دوبے کے مطابق راہل گاندھی صنعتی علاقہ ٹکریا غوری گنج میں ریل نیر کارخانہ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک جلسہ کو خطاب کریں گے اور و
اپس دہلی چلے جائیں گے۔