امیٹھی (بھاشا)عام آدمی کے پارٹی کے لیڈر کمار وشواس نے الزام عائد کیا ہے کہ راہل گاندھی ایجنٹوں کی مدد سے امیٹھی پارلیمانی نشست سے کامیاب ہوئے ہیں ۔ دلشاہ پور، تکاری چوراہہ اور دیگر مقامات پر عوامی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ راہل گاندھی کو امیٹھی کے لوگ ہی شکست دیں گے کیونکہ وہ ان کی حقیقت کو سمجھ گئے ہیں ۔ انہوں نے الزام عائد کہ امیٹھی کے رکن پارلیمنٹ کے طور پر راہل گاندھی امیٹھی کی زمینی حقیقت سے واقف نہیں ہیںاور انہیں امیٹھی کے تمام سولہ بلاکوں کے نام بھی معلوم نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی رکن پارلیمنٹ کے لئے یہ افسوس کی بات ہے۔