نئی دہلی، 24 دسمبر (یو این آئی) کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آسام میں مشتبہ انتہا پسندوں ک
ے ہاتھوں بے گناہ لوگوں کیقتل کی مذمت کی ہے۔مسٹر گاندھی نے ایک پیغام میں کہا کہ میں آسام میں بے رحمانہ قتل کے اس واقعہ کی مذمت کرتا ہوں۔ ہمارے سماج میں بربریت اور تشدد کے ایسے واقعات کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں میں ان تمام اہل خاندان کے ساتھ ہوں جنہوں نے ان حملوں میں اپنیعزیزوں کو کھودیا ہے۔واضح رہے کہ این ڈی ایف بی کے مبینہ انتہا پسندوں نے کل آسام کے سونت پور اور کوکھراجھار اضلاع مین دہشت گردانہ حملہ کرکے 50 لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔