لکھنؤ : کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے بندیل کھنڈ کا اپنا مجوزہ دورہ ایک روز کے لئے ملتوی کردیا۔ وہ اب 23 جنوری سے بندیل کھنڈ کا دورہ کریں گے ۔ ادھر اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو بھی آئندہ ہفتے اس علاقے کا دورہ کر سکتے ہیں۔
کانگریس ذرائع کے مطابق مسٹر راہل گاندھی نے 22 جنوری کو اپنا مجوزہ ایک دن کے لئے ملتوی کر دیا ہے ۔ اب وہ 23 جنوری کو اس علاقے کے مہوبہ آئیں گے ۔
اپنے ایک روزہ دورے کے دوران مسٹر راہل گاندھی کسانوں سے بات چیت کریں گے اور خشک سالی متاثرہ علاقے کے لوگوں کے مسائل سننے کے لئے دیہات میں چوپال لگائیں گے ۔
اس درمیان وزیر اعلی اکھلیش یادو شمسی توانائی کے منصوبے کا افتتاح کرنے 22 جنوری کو بندیل کھنڈ جاسکتے ہیں۔