وارانسی، 10 مئی (یو این آئی) کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے مندروں کے شہر وارانسی میں آج انتخابی مہم کے آخری دن پانچ کلومیٹر طویل روڈشو کیا۔
یہاں 12 مئی کو پولنگ ہوگی۔بھارتیہ جنتاپارتی کے وزیراعظم کے امیدوار نریندر مودی نے انتخابی مہم کے آخری دن امیٹھی میں ریلی کی تھی اور مستر گاندھی کا روڈ شو کانگریس کی طرف سے اس کا جواب ہے۔کانگریس لیڈر کا رود شو شہر میں پیلی کوٹھی سے شروع ہوا اور مسٹر گاندھی دیگر لیڈروں کے ساتھ ایک کھلی گاڑی میں کھڑے تھے اور نریندر مودی اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروند کیجری وال کے خلاف پارٹی امیدوار اجے راج کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔مسٹر گاندھی نے ہاتھ ہلاکر ل
وگوں کا استقبال کیا۔
لوگوں اس دوران زوردار نعرے لگائے۔ مسٹر راہل گاندھی کے ساتھ پارٹی امیدوار اجے رائے، غلام بنی آزاد، پرمود تیواری، مدھو سودن مستری اور دیگر سینئر لیڈر تھے۔