بارہ بنکی (نامہ نگار)۲۸فروری کو کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کی ضلع آمد کے سلسلہ میں کانگریس کے ضلع دفتر پر کارکنوں کا ایک جلسہ ہوا جلسہ میں ضلع صدر فواد قدوائی اور رکن پارلیمنٹ پی ایل پنیا نے کارکنوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ نائب صدر کا ماٹی چوراہے پر شہر صدر عبدالرحمن للو کانگریس کارکنوں کے ساتھ استقبال کریں گے۔ راجیو گاندھی ماٹی سے سیدھے دیویٰ شریف پہنچ کر حاجی وارث علی شاہ کے مزار پر چادر چڑھائی
ں گے۔ اس کے بعد دھنوکھر اور دیگر چوراہوں پر روڈ شو کا انعقاد ہوگا۔ اس کے بعد وہ رکن پارلیمنٹ کی رہائش گاہ جائیں گے اس پروگرام میں کمل سنگھ چندیل نے پارٹی دفتر میں آنے کی تجویز بھی رکھی۔ جس کو پنیا نے نامنظور کردیا۔ جس سے کارکنون میں انتشار پید اہوگیا۔ واضح رہے کہ رکن پارلیمنٹ اور کانگریس کے ضلع صدر نے الیکشن کے بعد سے ہی اختلافات ہیں۔ پنیا نے ضلع میں اپنا ایک الگ گروپ بنا لیا ہے۔ لیکن الیکشن کی وجہ سے یہ اختلافات ابھر کر سامنے نہیں آپارہے ہیں۔ یادرہے کہ سابق مرکزی وزیر بینی پرساد ورما نے بھی گیارہ فروری کو اپنے یوم پیدائش کے موقع موجودہ رکن پارلیمنٹ پر گمراہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اور اکثر وبیشتر رکن پارلیمنٹ کے گروہ سے پارٹی کارکنوں کے درمیان نوک جھونک کی خبریں موصول ہوتی رہتی ہیں۔