لکھنؤ۔ کانگریس کمیٹی کے نائب صدر راہل گاندھی کے سلون میں میمو ٹرین کی نئی ریلوے لائن کا افتتاح کئے جانے کے موقع پر ریاستی حکومت کے ذریعہ کئے گئے انتظامات میں بدنظمی اور لاپروائی کی اترپردیش کانگریس کمیٹی نے سخت مذمت کی ہے۔ ترجمان معروف خاں نے بتایا کہ راہل گاندھی کو ایس پی جی کی خاص حفاظت حاصل ہیں پھر باہری لوگوں کا اس محدود جگہ میں آجانا ریاستی حکومت کے حفاظتی انتظام میں ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بی جے پی کی کانپور، جھانسی، بہرائچ اور آگرہ ریلیوں میں ریاستی حکومت کی طرف سے زبردست حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے جبکہ راہل گاندھی کی حفاظت کیلئے حفاظتی انتظامات، نظم و نسق اور بندوبست میں کوتاہی کی گئی۔