لکھنؤ(نامہ نگار)وزیر شہری ترقیات محمد اعظم خاں نے سماجوادی پارٹی کے قومی سربراہ ملائم سنگھ یادو کے بڑے بھائی رتن سنگھ یادو کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ آج یہاں جاری اپنے تعزیتی پیغام میں اعظم خاں نے کہا کہ رتن سنگھ یادو اپنے بھائیوں میں سب سے بڑے تھے اور سب کیلئے سرپرست جیسے تھے ان کے انتقال سے سبھی کو گہرا دکھ پہنچا ہے اور اس دکھ کی گھڑی میں یادو کنبہ کے ہر رکن کے غم میںبرابر کے شریک ہیں اور پسماندگان سے صبر کی تلقین کرتے ہوئے رتن سنگھ کی روح کی تسکین کیلئے دعا کی۔