پچھلی بار ہم نے خبردی تھی کہ ریتک روشن ایک بار پھر سے اپنی گھر گرہستی بچانے کی کوشش میں ہیں۔ لہذا وہ اپنی بیوی سوزین جو انہیں چھوڑ کر الگ رہ رہی ہیں کہ گھر بھی آتے جاتے ہیں لیکن حال ہی میں دونوں کا آمنا سامنا ہوا اپنے بچوں کی وجہ سے ۔ پچھلے دنوں ان کے بیٹے ردھان کے اسکول میں ’’اسپورٹس ڈے تقریب‘‘ تھی لہذا ایک ایک کرکے ریتک اور سوزین اپنے بیٹے کے لئے اسکول میں پہنچے اور وہاں کافی وقت تک ایک ساتھ ردھان کے والدین کی طرح مل کر بیٹھے رہے۔ اور دونوں کی علیحدگی کے بعد پہلا ایسا موقع آیا دراصل پچھلے سال سوزین ریتک سے الگ ہو کر الگ مکان میں رہ رہی تھیں تو اس سے ریتک اپنے بیٹے کی سالگرہ پر بھی الگ رہ رہی سوزین کے مکان پر گئے تھے لیکن اس بارتو وہ اپنی فلم کی شوٹنگ شملہ میں کررہے تھے تو انہیں وہاں ردھان کے اسکول میں اسپورٹس ڈے کی اطلاع ملی تو وہ شوٹنگ چھوڑکر اپنے بیٹے کی خاطر اسکول پہنچے ۔ ادھر سوزین بھی پہلے سے ہی وہاں موجود تھیں۔ لہذا ایک عرصہ بعد دونوں میاں بیوی نے ایک ساتھ وقت گذارار اس کے بعد دونوں والدین کی میٹنگ میں بھی شامل ہوئے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ بے شک سوزین ان دنوں الگ رہ رہی ہیں لیکن ایک دن وہ ضرور پھر سے ریتک کے پاس
واپس آجائیں گی۔