ممبئی: بالی ووڈ کی فلم ’’کوئین‘‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ کنگنا رناوت اور اداکار ہریتک روشن میں معاشقے کی ان دنوں خبریں سرگرم ہیں۔اس بارے میں خود کنگنا رناوت نے اس تعلق کے بارے میں انکشاف کیا ہے اور بتایا ہے کہ اس کا کسی سے رلیشن شپ ہوگیا ہے جو کہ سال 2014ء کے آخر میں ابھرنے والی ایک بڑی خبر بن رہی ہے۔ ایک ذرائع سے بات کرتے ہوئے کنگنا نے بتایا کہ اس کا کسی سے تعلق ہوگیا ہے اور وہ اس دوستانے کو خوب انجوائے کر رہی ہے اور ساتھی ملنے پر وہ بہت خوش ہے۔ کنگنا نے براہ راست تو اس لڑکے کا نام بتانے سے گریز کیا ہے اور اداکارہ کا کہنا ہے کہ ایسا رشتہ زندگی کا ایک مشکل حصہ ہوتا ہے جس کا وہ صحیح وقت آنے پر بتائیں گی۔کہونا پیار ہے سے شروع ہوئے اپنے 15 سال طویل کیریئر میں ریتک روشن نے صرف 20 فلمیں کی ہیں۔ حالیہ ریلیز فلم بینگ بینگ ان کی 20 ویں فلم تھی۔ شاید ہی کوئی ایسا ہیرو ہوگا جس نے اپنی فلموں کا پھونک پھونک کر انتخاب کیا ہو۔
ریتک نے وعدہ کیا ہے کہ اب وہ اس طریقہ کو بدلیں گے۔ انہوں نے یہ محسوس کیا ہے کہ ایک ایکٹر کے لئے لگاتار تھیٹر تک پہنچنا ضروری ہے اور انہوں نے کہا کہ میں خود کو لگاتار ریلیز کے لئے تیار کررہا ہوں۔ ان کے کیریئر کے ابتدائی دور میں میں نے سوچا تھا کہ سال میں دو تین فلمیں کروں گا لیکن اب اس اعتبار سے اپنا پلان تیار کروں گا کہ ایک سال میں کم سے کم دو فلمیں سنیما گھروں تک پہنچ جائے۔ ریتک کی اگلی فلم اشوتوش گواریکر کی مہنجودارو ہے جس کی ریلیز 2016ء میں رکھی گئی ہے۔ وہ فلم میکر راکیش روشن کے ساتھ جلد ہی ایک فلم کریں گے۔ ریتک نے بتایا کہ میرے ڈیڈ آخری سانس تک فلمیں بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔