بالی وڈ اسٹار ریتک روشن کو ایشیاء کا سب سے پرکشش مرد قرار دے دیا گیا جبکہ پاکستان کے علی ظفر تیسرے اور فواد خان ساتویں نمبر پر رہے۔برطانوی جریدے ایسٹرن آئی نے عوامی ووٹوں کی بنیاد پر چالیس سالہ ریتک روشن کو ایک بار پھر ایشیاء کا پْرکشش ترین مرد قرار دیا، کرش اسٹار اس سے پہلے بھی 2011 اور 2012 میں یہ اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔ٹی وی اداکار کوشال ٹنڈن حیرت انگیز طور پر رواں برس دوسرے نمبر پر رہے جبکہ گزشتہ سال کے پْرکشش ترین مرد قرار پانے والے پاکستان کے علی ظفر پہلے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ی وی اداکار ویوان ڈی سینا نے چوتھی پوزیشن پر قبضہ جمایا جبکہ شاہد کپور پانچویں نمبر پر کھڑے ہیں۔برون سبوتی چھٹے، فواد خان ساتویں جبکہ رنبیر کپور آٹھویں نمبر پر رہے۔یہ جریدہ اپنی فہرست جمعے کو شائع کررہا ہے اور اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ریتک روشن نے کہا کہ وہ اس جریدے کے شکر گزار ہیں اور میرا ماننا ہے کہ لوگوں کو اپنی جانب کھینچنے والی کشش جسمانی نہیں بلکہ بامقصد زندگی ہوتی ہے۔