لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ سہارنپور کے سابق رکن پارلیمنٹ جگت پال سنگھ کے بیٹے رجنیش چودھری نے سماج وادی پارٹی کے قومی صدر ملائم سنگھ یادو سے ملاقات کر کے سماجوادی پارٹی کی پالیسیوں اور ان کی قیادت پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی چھوڑ کر سماج وادی پارٹی کی رکنیت اختیارکی۔ ملائم سنگھ یادو نے رجنیش چودھری کاسماج وادی پارٹی میں شامل ہونے پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پارٹی کو مضبوطی حاصل ہوگی۔