ساوتھ سوپر اسٹار رجنی کانت اپنے داماد کو لاوہری فلم اداکار دھنش کے ساتھ پہلی بار فلم میں ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔ اس طرح یہ پہلا موقع ہوگا جب رجنی کانت نے ڈائرکٹر اپنی بیٹی ایشوریہ کے شوہر دھنش کے ساتھ کسی ہندی فلم میں ایک ساتھ کام کرنے کے لئے حامی بھری ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق اس جوڑی کو ایک ساتھ پر دے پر پیش کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے تنوویڈس منو اور رانجھنا فیم ڈائرکٹر آنند ایل رائے نے دھنش تو پہلے ہی آنند رائے کے ساتھ رانجھنا میں کام کرچکے ہیں۔ بالی ووڈ سے جڑے ذرائع کی مانیں تو آنند ایل رائے اور دھنش ایک ساتھ اس فلم کو پروڈیوس کررہے ہیں۔ ڈائرکشن کی ذزہ داری آنند ایل رائے سنبھالیں گے۔ اور فلم کے پروڈکشن میں ایروز انٹرنیشنل کا بھی حصہ ہوگا۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ یہ فلم ایک ساوتھ کی سوپر ڈوپر ہٹ فلم کاری میک ہوگی۔ دھنش اس بات کو قبول کرتے ہیں کہ وہ آنند ایل رائے کے ڈائرکشن میں ایک فلم میں کردار نبھانے کے ساتھ ساتھ اس فلم کے کوپروڈیوسر بھی ہیں۔ مگر اس سے بڑھ کر دھنش بھی کچھ بتانے کے لئے تیار نہیں ہیں۔