سپر سٹار رجنی کانت نے کہا ہے کہ انہیں اپنی نئی تامل فلم ‘لنگا’ میں سوناکشی سنہا کے ساتھ رومانس کرنا سب سے مشکل لگا۔رجنی کانت کے مطابق وہ پہلی مرتبہ کیمرہ کا سامنا کرتے ہوئے بھی اتنا نروس نہیں ہوئے تھے جتنا سوناکشی کے سا
تھ گانے کی شوٹنگ میں ہوئے۔پیر کو ‘لنگا’ کے تامل ورڑن کی پردہ کشائی پر صحافیوں سے گفتگو میں رجنی کانت نے کہا ‘ میرے جیسے ساٹھ سال سے زائد عمر اداکاروں کا دو گانا شوٹ کرنا خدا کی سب سے بڑی سزا ہے’۔’فلم میں سوناکشی کے ساتھ گانے کی شوٹنگ چلتی ٹرین پر ایکشن سٹنٹ سے کہیں زیادہ چیلنجنگ ثابت ہوئی’۔رجنی کانت کے مطابق سوناکشی ان کے لیے بچوں جیسی ہے کیونکہ وہ ان کی بیٹیوں کے ساتھ پلی بڑھی۔رجنی کانت نے سکرین پر خود کو ‘نوجوان اور خوبصورت’ دکھانے پر ‘لنگا’ کے میک آرٹسٹ اور سینماٹوگرافر کی بھی تعریف کی۔کے ایس روی کمار کی لنگا جمعہ کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔سینئر اداکار نے تاریخی موضوع پر بنی اس بڑی فلم کو چھ مہینے سے کم وقت میں مکمل کرنے پر ہدایت کار کی تعریف کی۔